آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز گردآلود ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 22 جون 2019 23:11

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) محکمہ موسمیات نے آج اتوار کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز گردآلودہواوئں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی،محکمہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہاتاہم سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز وگردآلودہواو،ْں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،ترجمان کے مطابق گزشتہ روز لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔