Live Updates

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف پہلے ہی اسد عمر کو میثاق معیشت کی آفر کر چکے ہیں‘ سردار ایاز صادق

ہفتہ 22 جون 2019 23:20

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف پہلے ہی اسد عمر کو میثاق معیشت کی آفر کر چکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی و رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف پہلے ہی اسد عمر کو میثاق معیشت کی آفر کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں شہباز شریف اور آصف زرداری نے حکومت کو میثاق معیشت کی آفر کی‘ اپوزیشن کی آفر کے جواب میں حکومت نے کہا یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ جب تک حکومتی رویے ٹھیک نہیں ہوں گے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے‘ ملکی مفاد کیلئے ہمیں جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، ہر اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ بجٹ میں ترامیم کی سفارش کرے‘ حکومت کا کام ہوتا ہے اپوزیشن کی تجاویز پر غور کرے، حکومتی اراکین نے اتنی سخت باتیں کی ہیں ایسے کیسے بجٹ پاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات میں ملکی بہتری کیلئے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات