احسن خان، وسیم بادامی ، عامر لیاقت اور بشریٰ عامر 10ویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل میں رمضان ٹرانسمیشن کے بہترین میزبان کے لئے نامزد

اتوار 23 جون 2019 13:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) پاکستانی اداکار احسن خان، وسیم بادامی ، عامر لیاقت اور بشریٰ عامر 10ویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل میں رمضان ٹرانسمیشن کے بہترین میزبان کے لئے نامزد ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل رواں سال 18اگست کو لندن میں منعقد ہوں گے جس میں اداکار احسن خان، معروف صحافی و اینکر وسیم بادامی، عامر لیاقت اور ان کی پہلی بیوی بشری عامر رمضان ٹرانسمیشن کے بہترین میزبان کی کیٹگری کے لئے نامزد ہو گئے ہیں۔ ایوارڈز کی میزبانی احمد علی بٹ اور عائشہ ثناء کریں گے۔