فرقان قریشی کی ویب سیریز ’’مس پر۔ فیکٹ‘‘ انٹرنیٹ پر مقبول

اتوار 23 جون 2019 13:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) پاکستانی اداکار فرقان قریشی کی ویب سیریز ’’مس پر۔ فیکٹ‘‘ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ووگو کی نئی ویب سیریز ’’مس پر۔

(جاری ہے)

فیکٹ ‘‘ کی چوتھی قسط 22جون کو ’’وڈیو آن دا گو ‘‘ یعنی ’’ووگو‘‘ کے ڈیجیٹل چینلز یوٹیوب، فیس بک اور انسٹاگرام پر دکھائی گئی جس میں فرقان قریشی اور وردہ عزیز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی جدید، متعلقہ اور منفرد کہانی کی بدولت شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

ویب سیریز کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 2سال قبل شادی کی اور دونوں باقی گھر والوں سے الگ کراچی کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جس کے بعد انہیں ہر روز مختلف مسائل اور صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔