روس کا جارجین ایئرلائنز کی ماسکو کے لیے پروازیں 8 جولائی سے معطل کرنے کا فیصلہ ،وجہ ہوابازی سیکورٹی کی بہتری اور ایئرلائن کے ذمہ واجبات ہیں

اتوار جون 13:45

روس کا جارجین ایئرلائنز کی ماسکو کے لیے پروازیں 8 جولائی سے معطل کرنے ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) روس نے کہا ہے کہ جارجین ایئرلائنز کی ماسکو کے لیے پروازیں 8 جولائی سے معطل رہیں گی جس کی وجہ ہوابازی سیکورٹی کی بہتری اور ایئرلائن کے ذمہ واجبات ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جارجین ایئرلائنز کی روس کے لیے پروازیں 8 جولائی سے معطل ہوں گی،انھوں نے کہا کہ جارجین ایئرلائنز کی پروازوں کو ایوی ایشن سیکورٹی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ ان کے ذمہ ہوابازی سرگرمیوں کے بدلے واجبات بھی پروازوں کی معطلی کا سبب ہوں گے۔

یاد رہے کہ جارجین ایئرلائنز کے ذمہ روس کے 7 لاکھ 93 ہزار ڈالر کے واجبات ہیں اس کے علاوہ 6 لاکھ کے قریب روبل (9391 ڈالر ) کی رقم 2008 ء سے ادا نہیں کی جاسکی ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جارجین ایئرلائنز کی پروازوں کی عارضی معطلی کے فرمان پر دستخط کردیے ہیں۔