ٹرمپ انتظامیہ کا فلسطین کے لیے 55 ارب ڈالر کا اقتصادی منصوبہ

اتوار 23 جون 2019 14:15

ٹرمپ انتظامیہ کا فلسطین کے لیے 55 ارب ڈالر کا اقتصادی منصوبہ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 55 ارب ڈالر کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے، منصوبے کے تحت فلسطینی اقتصادیات کو پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ سکیم امریکی سرکاری اور نجی سرمایہ کاری پر مشتمل ہو گی اور اس طرح فلسطینیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کو فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے مسترد کر دیا ہے۔ فلسطین کے موضوع پر بحرین میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے تاہم محمود عباس اس کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔