Live Updates

چترال یونیورسٹی کے بجٹ میں کمی سے طلباء و طالبات میں مایوسی پھیل گئی

اتوار 23 جون 2019 14:35

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) جامعہ چترال کے لئے حالیہ بجٹ میں کٹوتی پر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاوہ علاقے کے لوگوں میں کافی مایوسی پھیل گئی۔ چترال یونیورسٹی ٹیکنکل کالج کی ایک عمارت میں قائم کی گئی جو صرف 27 کنال زمین پر بنی ہے جہا ں کلاس رومز کی شدید قلت ہے، اسی عمارت میں عبدالولی خان یونیورسٹی کا کیمپس وجود میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

پچھلے سال عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جامعہ چترال کی ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ یونیورسٹی کیلئے چار سو کنال زمین خریدی جائے گی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سیکشن فور لگاکر زمین کا نرخ بھی لگایا۔ حالیہ بجٹ میں چترال یونیورسٹی کا منظور شدہ بجٹ 1282 ملین روپے تھا اس میں 880 ملین کی کٹوتی کی گئی۔ چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے عمران خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ ایفا کریں اور اس یونیورسٹی کیلئے جو چار سو کنال زمین خریدنے کا وعدہ کیا تھا وہ وعدہ جلد ایفاء کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات