مظفرگڑھ، جتوئی تا جھگی والہ 8 کلومیڑ روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اتوار 23 جون 2019 16:25

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) رکن قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری این اے 185 اور رکن صوبائی اسمبلی و معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب خرم سہیل لغاری نے جتوئی تا جھگی والہ 8 کلومیڑ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا، 8 کلومیٹر روڈ پر تحمینہ لاگت 62.038 ملین آئے گی، جتوئی تا جھگی والہ 8 کلو میٹر میٹل روڈ بنائی جائے گی، بہت جلد اور بھی بہت سے میگا پروجیکٹ جن میں شہر سلطان سے جلال پیر والہ 10 ارب کا پل شہر کی سرکلر روڈز اور جتوئی تا سٹھاری روڈ اور بہت روڈز کا کام شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

سید باسط سلطان بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتوئی سے جھگی والہ 8 کلو میٹر روڈ ہم دونوں کی گرانٹ سے مکمل ہوگی، بیٹ میرہزار سے نشان روڈ 5 کلومیڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ خرم سہیل لغاری نے کہا کہ اپنے گھر کی روڈ منسوخ کروا کر جھگی والہ روڈ منظور کروایا وہ اپنے انتخابی وعدے پورے کر رہے ہیں۔