برطانوی کمپنیاں31اکتوبر سے پہلے یورپی یونین کے رکن ممالک سے نکل جائیں. یورپئین کمیشن

ٹوری پارٹی کی قیادت کے مقابلے میں اعلانات کے بعد معاہدے کے بغیر برطانیہ کے انخلا کا امکان بڑھ گیا. یورپی یونین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 23 جون 2019 16:36

برطانوی کمپنیاں31اکتوبر سے پہلے یورپی یونین کے رکن ممالک سے نکل جائیں. ..
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون۔2019ء) یورپی یونین کاروباری اداروں کو خبردار کرے گا کہ کسی معاہدے کے بغیر بریگڑٹ کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مزید کسی مدد کی توقع نہ کریںکمپنیوں پر 31 اکتوبر کو برطانیہ کے یونین سے باہر نکلنے کیلئے تیار ہونے کیلئے زور دیاگیا ہے . یورپی کمیشن یورپی یونین کے راہنماﺅں کے اس سال برطانیہ کے نکلنے میں تاخیر کے فیصلے کے بعد کاروباری اداروں کو تیاری کیلئے اضافی وقت کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں بتائے گا.

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کہے گا کہ یورپی یونین کے قوانین کو اور دیگر عدم اطمینان کے اقدامات جو حالیہ مہینوں میں اس نے لیے کو تبدیل کیا جائے معاہدے کے بغیر انخلا کی سنگین رکاوٹوں کو کم کرے گا. بورس جانسن اور قدامت پسند پارٹی کی قیادت کے ادیگر امیدواروں کے دباﺅ کے درمیان مذاکرات شدہ بریکڑٹ کے امکانات میں جرمنی کا اعتماد کم ہوگیا ہے کہ وہ معاہدے کے بغیر انخلاءقبول کرلیں گے اگر یورپی یونین برطانوی انخلاءکی شرائط پر دوبارہ مذاکرات کیلئے انکار کردے.

اس طرح کے بیانات میں اضافے کی توقع ہے جیسا کہ قیادت کیلئے مہم زور پکڑ رہی ہے اور امیدوار نائجیل فارج کی بریگڑٹ پارٹی کے عروج میں پارٹی کے سرگرم کارکنوں کو یقین دہانی کی کوشش کررہے ہیں. یورپی کمیشن نے گزشتہ ہفتے قومی حکام کو بند کمرے کے اجلاس میں بتایا کہ ٹوری پارٹی کی قیادت کے مقابلے میں اعلانات کے بعد معاہدے کے بغیر برطانیہ کے انخلا کا امکان بڑھ گیا.

یورپی یونین میں اس بارے میں بھی تناﺅ پایا جاتا ہے کہ بریگڑٹ کی داستان کتنی دیر تک جاری رہنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی پسند سے بالکل مخلتف لائن اختیار کی ہے، اور جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل کی جانب سے اصرار کیا جارہا ہے کہ برطانیہ کو مزید توسیع نہیں دی جاسکتی. کمیشن کے پیپرز نے خبردار کیا کہ معاہدے کے بریگڑٹ کے منفی اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے،اور کہ یہ اثرات تناسب کے لحاظ سے یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے مقابلے میں برطانیہ میں کہیں زیادہ مرتب ہوں گے.

بریگڑٹ کے عمل کے دوران جرمنی نے معاہدے کے بغیر بریگڑٹ کے نقصانات کو محدود کرنے کے لیے یورپی یونین کے قوانین کو کس حد تک اپنانے کیلئے فیصلے کرنے میں مشکل کا سامنا کیا، جب برطانیہ اچانک قوانین کے نظام سے باہر نکل جائے گا اور نگرانی جو ہموار تجارت کو اجازت دے.