اقلیتوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر معین مسعود

اتوار 23 جون 2019 18:20

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) اقلیتوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے بھی مثالی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفسیر ڈاکٹر معین مسعود نے گزشتہ روز سی پی او آفس میں کرسچن کمیونٹی کی طرف سے گذشتہ عید ویش کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرچیئر مین امن کمیٹی قاری زاہد سلیم ، مختلف مکاتب فکر کے علما اور مسیحی کمیونٹی کے ضلعی نمائندگان نے سٹی پولیس آفیسر کوعید ویش کیک پیش کیا ۔

(جاری ہے)

مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان نے کہا کہ مسیحی تقریبات کے موقع پر سنیئر پولیس افسران کی شمولیت یکجہتی کی قابل تحسین مثا ل ہے ۔ پولیس افسران اور ملازمین نے بھی اس قدم کو مثالی قرار دیا ۔ مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساویانہ حقوق حاصل ہیں ۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقلیتوں کی بے مثال خدمات ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کے تحفظ کے لئے مسیحی تقریبات کے موقع پر ضلعی پولیس الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ادا کرے گی۔