Live Updates

انگزو رونگشن ٹریڈنگ کمپنی دو ملین ڈالر خطیر سرمایہ کاری سے اپنا پرفیوم پلانٹ لگائے گی۔ میاں کاشف اشفاق

اتوار 23 جون 2019 18:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) انگزو رونگشن ٹریڈنگ کمپنی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں دو ملین ڈالر خطیر سرمایہ کاری سے اپنا پلانٹ لگائے گی۔ یہ بات چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میاں کاشف اشفاق نے چیئرمین گوانگزو رونگشن ٹریڈنگ کمپنی مسٹر ایون جیانگ سے ایک ملاقات کے بعد بتائی۔

ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ گوانگزو رونگشن چائینا کی بہترین پرفیوم ساز کمپنی ہے جس کا فیڈمک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا معاہدے کے مطابق گوانگزو رونگشن ٹریڈنگ کمپنی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں دو ملین ڈالر خطیر سرمایہ کاری سے اپنا پلانٹ لگائے گی۔ ملاقات کے دوران میاں کاشف اشفاق نے فیڈمک اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈمک کے زیر تعمیر علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی تیسرا پرجیکٹ ہے اس سے قبل فیڈمک ویلیو ایڈڈ انڈسٹریل سٹی اور M3انڈسٹریل سٹی جیسے بہترین منصوبے مکمل کرچکی ہے M3 انڈسٹریل سٹی میں اب تک درجنوں بیرونی کمپنیاں اپنے پلانٹ مکمل کرچکی جوکہ نہ صرف اندونے ملک بلکہ بیرونے ملک بھی اپنی مصنوعات فروخت کرہی ہیں ان مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں دنیا بھر سے صنعتکار اپنے پلانٹ لگانے کو تیار ہیں جوکہ فیڈمک کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے آئندہ چند روز میں وزیراعظم عمران خان علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیڈمک اس سے قبل M3 انڈسٹریل سٹی بھی اپنے کسٹمرز کو بہترین سہولیات فراہم کر چکے ہیں جس کے باعث M3 انڈسٹریل سٹی بہت کم وقت میں فروخت ہوئی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بھی ہم اپنے کسٹمرز کو عالمی معیار مطابق سہولیات فراہم کریں گے اور ون ونڈو سروسسز کے تحت صنعتکاروں کے تمام تر مسائل ایک چھت تلے حل ہوں گے۔

اس موقع پر مسٹر ایون جیانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ان کی ایکسپوٹ میں اضافہ ہوگا اور کمپنی ترقی کرے گی پاکستان دنیا کی آئیڈیل ترین لوکیشن پر واقعہ ہے جہاں سے پوری دنیا تک ایکسپوٹ کرنا ممکن ہے ۔ فیڈمک کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے باعث ہمارے لیے پاکستان میں پلانٹ لگانا نہایت آسان ہوجائے گا اور دنیا میں بہترین کمپنیوں کے برابر ایکسپورٹ کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات