فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی کے صوبے بھر میں 12امتحانی مراکز میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

Uجس میں 15ہزار سے زائد اُمیدواروں نے حصہ لیا

اتوار 23 جون 2019 19:50

Uفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مرکزی کیمپس سمیت صوبے کے 12امتحانی مراکز میں یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں 15ہزار سے زائد اُمیدواروں نے حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپرفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کنونیئر ایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر شہباز طالب ساہی‘ پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر لیئق اکبر لودھی اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور اُمیدواروں کیلئے دستیاب سہولیات اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔

یونیورسٹی میں پہلے سے جاری انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ امسال بی ایس سی (آنرز) انوائرمنٹل سائنسز‘ بی ایس سی (آنرز) مائیکروبیالوجی‘ بی ایس سی اینیمل سائنسز‘ ڈیری سائنسز ‘ بی ایس سی فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی‘ بی بی اے‘ بی بی اے ایگری بزنس‘ بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ بی ایس بائیو انفارمیٹکس‘ بی ایس کمپیوٹر سائنس‘ بی ایس سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے علاوہ بی ایس کیمسٹری‘ بائیو کیمسٹری‘ باٹنی‘ فزکس اور زوالوجی میں بھی داخلے شروع کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کنونیئر ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق داخلوں کے خواہش مند نوجوان 21جولائی کو ہونے والے دوسرے انٹری ٹیسٹ میں شمولت کیلئے آن لائن رجسٹریشن 24جون سے شروع ہوگی جو 15جولائی تک جاری رہے گی۔ ایسے طلبہ جو ایف ایس سی پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں شریک ہورہے ہوں یا انہوں نے حال ہی میں یہ امتحان پاس کر رکھا ہوانٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے اہل ہونگے۔ اُمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کے دوران ٹیسٹ کے مضامین کا انتخاب انٹرمیڈیٹ کے مضامین کے مطابق کریں۔

متعلقہ عنوان :