پنجاب میں سیاسی مداخلت عروج پر، ڈی سی بہاولنگر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

رانا سلیم نے سپورٹس فیسٹیول کرایا لیکن ہماری تصویر نہیں لگائی، ہم نے وزیراعلیٰ کو شکایت لگائی جس کا اعتراف کرتے ہوں،صوبائی وزیر شوکت لالیکا

اتوار 23 جون 2019 19:50

پنجاب میں سیاسی مداخلت عروج پر، ڈی سی بہاولنگر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) پنجاب میں سیاسی مداخلت عروج پر پہنچ گئی۔ سیاسی حکم پر عملدآمد نہ کرنے کی پاداش میں پنجاب میں ایک اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر رانا سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے غیر قانونی پٹرول پمپ بند کیا تھا، پٹرول پمپ کھولنے کے لئے صوبائی وزیر زکوٰتہ شوکت لالیکا نے ڈپٹی کمشنر پر دباؤ ڈالا۔

ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ کھولنے سیانکار کر دیا جس کے بعد صوبائی وزیر شکایت لیکر وزیراعلیٰ کے پاس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طورپر ہونیوالے تبادلوں کی تحقیقات کی تو کرپشن کا انکشاف ہوا، رانا سلیم نے 1آفیسر کو معطل کرایا اور 7 ملازمین کو او ایس ڈی کرایا۔صوبائی وزیر شوکت لالیکا کا کہنا تھا کہ رانا سلیم نے سپورٹس فیسٹیول کرایا لیکن ہماری تصویر نہیں لگائی، ہم نے وزیراعلیٰ کو شکایت لگائی جس کا اعتراف کرتے ہیں، پٹرول پمپ میرا نہیں میرے منیجر کے نام پر ہے، ہمیں ایسا بندہ چاہیے جو ہمیں بھی عزت دے، ہم نے کام کرنے ہیں۔اس موقع پر ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا تبادلہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :