ھ*پاک سر زمین پارٹی کے تحت 21 جولائی کو باغ جناح کراچی میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا

اتوار 23 جون 2019 19:51

۹کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے تحت 21 جولائی کو باغ جناح کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جارہا ہے اور اس سلسلے پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی جانب کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ کا دورہ کرکے زمہ داران سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ایسی سلسلے میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سی ای سی ممبر شاکر ,,نیک محمد کے دیگر ہمراہ اورنگی ٹاؤن آفس کا دورہ اور وہاں موجود زمہ داران سے ملاقاتیں کی جبکہ پی ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل اورویسٹ کے ٹاؤن میں منعقدہ یوسی انچارج اور اراکین کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ انقلاب کبھی سرمایہ دار ، وڈیرے، جاگیردار نہیں لے کے آتے ہیں،انقلاب ہمیشہ مظلوم اور محروم عوام کو متحدہ کرنے سے آتا ہے اور انشاء اللہ تعالٰی 21 جولائی کا جلسہ نہ صرف تاریخی کامیابی حاصلِ کرے بلکہ یہ جلسہ پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم و محکوم عوام کی آواز بنے گا انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور یہاں رہنے والی تمام قومیتیں پیار، محبت اور بھائی چارے سے رہ رہی ہیں لیکن بعض مفاد پرست عناصر جنہیں صرف اپنے ذاتی مفادات سے غرض ہے وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مختلف قومیتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کررہے ہیں جو ملک و قوم کیلئے کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے نفرتوں کی سیاست کی بجائے محبتوں کی سیاست کو اپنا محور بنایا ہے اس لئے ا?ج پی ایس پی میں تمام قومیتیں بہت تیزی کے ساتھ پی ایس پی میں شامل ہو رہی ہیں،انہوں نے زمہ داران و کارکنان کو کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کے منشور اور مصطفی کمال کا پیغام لوگوں اور گھر گھر پہنچانے ادا کرے تاکہ عوام 21 جولائی کو ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کرے اس موقع پر سی ای سی ممبر شاکر ،نیک محمد اور کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین بھی موجود ہیں۔#