ی*روس نے جارجیا کی فضائی کمپنیوں پر اپنے خطے سے پروازیں بھرنے پر پابندی عائد کردی

اتوار 23 جون 2019 19:51

ٓماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) روس نے گزشتہ روز جارجیا کی فضائی کمپنیوں پر آٹھ جولائی سے اپنے خطے کے لئے پروازیں بھرنے پر پابندی عائد کردی ، یہ فیصلہ صدرولادیمیر پیوٹن کا سکیورٹی خدشات کا ذکرکرتے ہوئے مغرب نواز جارجیا کے لئے روسی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پابندی کا مقصد جارجیا کی کمپنیوں میں فضائی سکیورٹی کی ایک مناسب سطح یقینی بنانا ہے ، یہ بات وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔

کریملن نے کہا تھا کہ پابندی کا مقصد روسی قومتی سلامتی کو یقینی بنانا اور روسی شہریوں کو مجرمانہ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا ہے ۔ حکام نے فضائی کمپنیوں کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ جارجیا کو تعطیلاتی پیکیجز کی فروخت روک دیں اور دوسری سیاحوں کو واپس اپنے ملک آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :