aبارش اور تیز ہواوں سے فیسکو کی45 فیڈرز ٹریپ کرگئے

اتوار 23 جون 2019 19:51

ب* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) فیصل آباد میں بارش اور تیز ہواوں سے فیسکو کے پینتالیس فیڈرز ٹریپ کرگئے، جس کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک پور , ملت روڈ , اسلامیہ پارک , گلستان کالونی , نور پور , رحمت ٹاون , ملت ٹاون , اسلام نگر مدینہ ٹاون, منصورہ آباد, اور امین ٹاون اور دیگر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ۔فیسکو حکام کاکہناہیکہ پینتالیس فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بارش کے بعد ممکن ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :