تحریک عدم اعتماد: چیئرمین سینیٹ نے آصف زرداری سے مدد بھی مانگ لی

چیئرمین سینیٹ کی آصف زرداری سے ملاقات، صادق سنجرانی کی غلط فہمیاں دورکرنے کی کوشش کی، صادق سنجرانی نے امید ظاہرکی کہ پیپلزپارٹی دیگرجماعتوں کا ساتھ نہیں دے گی۔ ذرائع پیپلزپارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جون 2019 21:01

تحریک عدم اعتماد: چیئرمین سینیٹ نے آصف زرداری سے مدد بھی مانگ لی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف سابق صدر آصف زرداری سے مدد بھی مانگ لی،ذرائع پیپلزپارٹی نے کہا کہ صادق سنجرانی کی غلط فہمیاں دورکرنے کی کوشش کی، صادق سنجرانی نے امید ظاہرکی کہ پیپلزپارٹی دیگرجماعتوں کا ساتھ نہیں دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیب میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صادق سنجرانی نے بجٹ اور قانون سازی سمیت آصف زرداری کی صحت بارے دریافت کیا۔ ذرائع پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف سابق صدر آصف زرداری سے مدد بھی مانگی ہے۔ صادق سنجرانی نے امید ظاہرکی کہ پیپلزپارٹی ان کیخلاف دیگرجماعتوں کے ساتھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صادق سنجرانی کی غلط فہمیاں دورکرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ آصف زرداری سے ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھنے گیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے کوبھی دیکھ لیں گے۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری سے کیڈٹ کالج پٹارو کے طلباء نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے چیمبر میں ملاقات کی۔

آصف زرداری نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ اسی طرح آصف زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلاول بھٹو کے چیمبرمیں آصفہ بھٹو نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصل سخی بٹ، قیوم سومرواور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی گرفتاری دھاندلی کا آغاز ہے، گرفتاریوں سے پیپلزپارٹی کے حامیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،،الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کیلئے عمران مخلص وزیرکی رہائی کو یقینی بنائے۔