Live Updates

پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ میں کبھی500 بلین ڈالرکا ٹارگٹ نہیں دیا، اسد عمر

ایمنسٹی اسکیم میں لوگ آخری ہفتوں میں ہی فائد ہ اٹھاتے ہیں، معیشت ٹیکنوکریٹ لوگوں کے پاس ہی ہونی چاہیے،وزیراعظم نے سمجھا وہ بہتر ٹیم لے کر آگئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جون 2019 00:27

پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ میں کبھی500 بلین ڈالرکا ٹارگٹ نہیں دیا، اسد عمر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2019ء) سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ میں کبھی 500 ملین ڈالرکا ٹارگٹ نہیں دیا تھا، ایمنسٹی اسکیم میں لوگ آخری ہفتوں میں ہی فائد ہ اٹھاتے ہیں، معیشت ٹیکنوکریٹ لوگوں کے پاس ہی ہونی چاہیے،وزیراعظم نے سمجھا وہ بہتر ٹیم لے کر آگئے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سمجھتے تھے کہ مجھ سے بہتر ٹیم ہوسکتی ہے تو وہ بہتر ٹیم لے کر آگئے۔

سیاسی بندے کا اپنا تجربہ ہے، جبکہ ٹیکنوکریٹ کا اپنا تجربہ ہوتا ہے۔ لیکن ہم معیشت کو سیاست سے الگ نہیں کرسکتے ، اب سیاست اور ٹیکنوکریٹ معاشی ٹیم کے درمیان جب توازن ہوگا تو اچھا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معیشت دان نہیں یہ ٹھیک ہے لیکن اس میں پی ایچ ڈی کرنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ پارٹی سے ہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، ہم اتنے عرصے سے پارٹی کی خدمت کرنے والوں کو سابق نہیں بول سکتے۔ اسد عمر نے کہا کہ معیشت کی پوزیشن منتخب لوگوں کے پاس کتنی رہی ہے؟ ویسے معیشت ٹیکنوکریٹ لوگوں کے پاس ہی ہونی چاہیے۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے ایک سوال’آپ نے پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ میں 500 ملین ڈالر کا ٹارگٹ دیا تھا،لیکن صرف10ملین ڈالر آئے ہیں؟کے جواب میں کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ 500 ملین ڈالر آئیں گے، ہم نے کوئی ٹارگٹ بھی نہیں دیا تھا۔

سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے ایک سوال’84 ہزار لوگو ں نے فائدہ اٹھایا تھا اور سوا 100بلین روپے اکٹھے کیے تھے؟کے جواب میں کہا کہ ایمنسٹی اسکیم میں لوگ آخری ہفتوں میں ہی فائد ہ اٹھاتے ہیں۔ ایف بی آر والے کہتے ہیں ن لیگ کے دور میں ایمنسٹی اسکیم میں اتنا پیسا نہیں آیا۔اسد عمر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا میں عقل کل نہیں ہوں، معیشت کے حالات میں ہم پچھلے25سال سے پھنسے ہوئے ہیں، میرے پاس جو بھی صنعتوں کا ایشو لیکر آتا تھا میں کہتا تھا رزاق داؤد کے پاس جائیں ، وہ کہیں گے تومیں آنکھیں بند کردستخط کردوں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات