پاکستان کی سابق وزیر خارجہ اور ممتاز سفارتکارعبدالستار کوانتقال کر گئے، ان کی عمر 88 برس تھی

پیر 24 جون 2019 00:20

پاکستان کی سابق وزیر خارجہ اور ممتاز سفارتکارعبدالستار کوانتقال کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستان کیسابق وزیر خارجہ اور ممتاز سفارتکارعبدالستار اتوار کوانتقال کر گئے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میںسابق وزیر خارجہ عبدالستار کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو تعزیتی بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالستار سابق وزیر خارجہ اورایک ممتازو منجھے ہوئے سفارت کار اور لکھاری تھے۔

1993میں(عبوری دور میں) اور1999-2002 تک دو ادوار میںپاکستان کے وزیر خارجہ رہنے کے علاوہ انہوں نے 1986-1988 تک بطور سیکرٹری خارجہ بھی خدمات سرانجام دیں ۔مزید برآں انہوں نے آسٹریلیا، بھارت اور سوویت یونین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں۔ترجمان نے مرحوم کے بلندی درجات اورلواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔