Live Updates

ورلڈ کپ 2019ء، عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کو خوشخبری سنا دی

عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جون 2019 11:05

ورلڈ کپ 2019ء، عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کو خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2019ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کی بد ترین کارکردگی سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی سے متعلق دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاربلال فاروق علوی اپنے وکیل سید اسد عباس کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت اسد عباس ایڈوکیٹ نے عدالت میں‌ کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ورلڈ کپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پرفیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

لیکن عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی۔ واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے میچ میں شکست کے بعد ایک شہری نے عدالت میں درخواست دی تھی کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن میں فیل ہو گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کئی کھلاڑیوں کو ریلو کٹے کہا ، قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ہے اس لیے اس ضمن میں تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے اور ٹیم کوچ سمیت سب سے تحقیقات کی جائیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں‌ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔ لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔

یاد رہے کہ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے دئیے جانے والے 337 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہو گئی تھی۔ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست نے پاکستانی شایقین کو کافی برہم کر دیا تھا لیکن گذشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی جیت نے شائقین کو قومی کرکٹ ٹیم پر اعتماد دوبارہ سے بحال کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات