Live Updates

مسافروں کی دستاویزات سے جعلی موبائل رجسٹریشن پر پی ٹی اے متحرک

پی ٹی اے نے موبائل رجسٹریشن کا نظام مزید سخت کر دیا، آن لائن موبائل رجسٹریشن پر ڈبل چیک لگا دئیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 11:11

مسافروں کی دستاویزات سے جعلی موبائل رجسٹریشن پر پی ٹی اے متحرک
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2019ء) مسافروں کی دستاویزات سے جعلی موبائل رجسٹریشن پر پی ٹی اے متحرک ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے موبائل رجسٹریشن کا نظام مزید سخت کر دیا۔ آن لائن موبائل رجسٹریشن پر ڈبل چیک لگا دئیے گئے ہیں۔پی ٹی اے کے نئے تصدیقی نظام سے 35 کروڑ 70 لاکھ موبائل رجسٹرڈ کیے گئے۔نئے تصدیقی نظام سے 95 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کیے گئے۔

جی ایس ایم اے سے منظور شدہ ایک کروڑ 60 لاکھ موبائل فون بلاک ہوئے۔9لاکھ 80ہزار سے زائد افراد کے ذاتی موبائل فون رجسٹرڈ ہوئے۔خیال رہے وفاقی حکومت نے اسمگل شدہ موبائل فونز کے خلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 31 دسمبر کی مہلت کے بعد اسمگل ہونے والے موبائل فون بند ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

مقامی طور پر بننے والے موبائل فونز کی پیداوار کو فروغ دیا جائے گا۔

اس بات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ 82 ملین کےموبائل فونز پر ٹیکس ادا ہو رہا ہے۔ ڈھائی ارب روپے کے موبائل فونز غیر قانونی طریقے سے آ رہے ہیں جن پر ٹیکس ادا نہیں ہو رہا۔ اسی لیے اب اسمگل شدہ موبائل فونز کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا تھا۔

اس مقصد کیلئے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کی مہلت کے بعد اسمگل ہونے والے موبائل فون بند ہو جائیں گے۔ جبکہ مقامی طور پر بننے والے موبائل فونز کی پیداوار کو فروغ دیا جائے گا۔ہ 31 دسمبر تک پہلے سے استعمال شدہ موبائل فونز کی اگر تصدیق کروا لی جائے، تو ایسے میں یہ موبائل فونز بلاک نہیں کیے جائیں گے۔

تاہم 31 دسمبر کے بعد پاکستان میں آنے والے تمام سمگل شدہ موبائل فونز بلاک کر دیے جائیں گے۔دوسری جانب عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کر رہی ہے جو انہوں نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے توسل سے بیرون ملک سے منگوائے تھے۔تاہم اس حوالے سے اطمینان بخش بات یہ ہے کہ ایف بی آر نے ایسے غیر ملکی اور غیر رجسٹرڈ موبائل فون کے حامل شہریوں کو آسان حل بتا دیا تھا ۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسے شہری اب اپنا موبائل فون رجسٹر کروا سکتے ہیں اور اس حوالے سے ان کو رضاکارانہ طور پر قریبی کسٹم کلکٹریٹ جانا ہوگا جہاں وہ فیس کے ساتھ اپنے موبائل فون کو رجسٹر کروانے کی درخواست دیں گے۔تاہم ایف بی آر کسٹم جنرل آرڈر 2018 میں غیررجسٹرڈ موبائل فونز پردیوٹی یا کسٹم کی رقم کے حوالے سے کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات