آصف زرداری کا قومی اسمبلی میں لفظ "سلیکٹڈ' پر پابندی کے بعد قانونی مشاورت کرنے پر غور

معاملے پر قانونی ماہرین اور پارلیمنٹیرینز سے بات کریں گے، دیکھیں گے یہ پابندی لگا بھی سکتے ہیں یا نہیں۔ آصف زرداری کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 11:39

آصف زرداری کا قومی اسمبلی میں لفظ "سلیکٹڈ' پر پابندی کے بعد قانونی مشاورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2019ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ زرداری صاحب قومی اسمبلی میں "سلیکٹڈ" لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اس پر کیا کہیں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دیکھ گے، اس پر قانونی ماہرین سے بات کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹرین سے بھی اس سلسلے میں بات کروں گا۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ پتا کریں گے کہ یہ پابندی لگا بھی سکتے ہیں یا نہیں۔خیال رہے ایوان میں وزیراعظم کے لیے لفظ " سلیکٹڈ " کہنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلیاسد قیصر نے لفظ سلیکٹڈ حذف کر ادیا ۔ بدھ کو بجٹ پر بحث کے دور ان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ کے لفظ کا استعمال کیا ،اسپیکر اسد قیصر نے لفظ سلیکٹڈ حذف کر ادیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہاکہ آپ کا جو حکم، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سلیکٹڈ لفظ نکال کر جملہ مکمل کیا۔ بعد میں اسپیکر نے دروغ گوئی کا لفظ بھی حذف کرادیا ،جس پر شہباز شریف نے کہاکہ دروغ گوئی پارلیمانی لفظ ہے، اگر دروغ گوئی حذف کررہے ہیں تو غلط بیانی کا لفظ استعمال کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرتا ہے‘ ان میں سے کسی کو بھی سلیکٹڈ قرار دینا اس ایوان کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے‘ اس حوالے سے ہم تحریک استحقاق لائیں گے کہ کوئی بھی رکن ان میں سے کسی بھی عہدے کے لئے منتخب رکن کی تضحیک کرے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرتا ہے‘ ان میں سے کسی کو بھی سلیکٹڈ قرار دینا اس ایوان کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے‘ اس حوالے سے ہم تحریک استحقاق لائیں گے کہ کوئی بھی رکن ان میں سے کسی بھی عہدے کے لئے منتخب رکن کی تضحیک کرے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔