ورلڈکپ 2019: کیچز ڈراپ کرنے کا ریکارڈ پاکستان ٹیم کے نام

فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے میچ میں چار کیچز چھوڑے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 جون 2019 11:50

ورلڈکپ 2019: کیچز ڈراپ کرنے کا ریکارڈ پاکستان ٹیم کے نام
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2019ء) انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کےخلاف میچ جیتنے کے باوجود روایتی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے سے باز نہ آئی اور 7 کیچز ڈراپ کئے، فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاتھ 4 کیچز نہ آئے، سرفراز احمد ، وہاب ریاض اور شاداب خان بھی کیچز نہ تھام سکے۔جنوبی افریقی اننگز کے پہلے اوور میں ہی حفیظ کی گیند پر ڈی کاک کا کیچ وہاب ریاض نے چھوڑا،اسکے بعد شاہین شاہ کی گیند پر کپتان فاف ڈوپلیسی کا کیچ شاداب خان پوائنٹ پر تھام نہ سکے،تیسرا کیچ محمد عامر نے مڈ آن پر وین ڈیر ڈسن کا گرادیا، چوتھا کیچ محمد عامر نے اپنی ہی گیند پر ڈیوڈ ملر کا چھوڑا،پانچواں کیچ سرفراز احمد نے وہاب کی گیند پر وین ڈیر ڈسن کا گرایا، چھٹا کیچ محمد عامر نے تھرڈ مین پر وہاب کی گیند پر پر ڈیوڈ ملر کا ڈراپ کیا جبکہ ساتواں کیچ بھی محمد عامر نے ڈیوڈ ملر کا چھوڑا۔

(جاری ہے)

پاکستانی فیلڈرز ورلڈکپ میں 14 کیچز ڈراپ کرچکے ہیں ، صرف جنوبی افریقا کےخلاف میچ میں ہی 7 کیچز انکے ہاتھوں میں نہ آسکے۔ فہرست میں دوسرا نمبر ایونٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کا ہے جسکے کھلاڑی درجن بھر کیچ گرا چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 9، جنوبی افریقا نے 8، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 6، آسٹریلیا اور بنگلادیش نے چار، چار، سری لنکا نے تین اور افغانستان کے فیلڈرز دو کیچ تھامنے میں ناکام رہے ہیں،میگا ایونٹ میں بھارتی فیلڈرز کی کارکردگی سب سے اچھی ہے جنہوں نے صرف ایک ہی کیچ گرایا ہے۔
ورلڈکپ 2019: کیچز ڈراپ کرنے کا ریکارڈ پاکستان ٹیم کے نام