Live Updates

پی ٹی آئی ووٹر کا عمران خان سے حکومت سابق حکمرانوں کو دینے کا مطالبہ

میں عمران خان کا ووٹر ہوں لیکن اب میں چاہتا ہوں وزیراعظم عمران خان نہ ہو، میری گذارش ہے کہ وہ کرسی چھوڑیں اور سابق حکمرانوں کو دوبارہ آںے دیں۔ پی ٹی آئی ووٹر ملک میں بڑھتی مہنگائی کے بعد مایوس ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 12:12

پی ٹی آئی ووٹر کا عمران خان سے حکومت سابق حکمرانوں کو دینے کا مطالبہ
لاپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جون 2019ء) ایک بزرگ شخص کا تحریک انصاف کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے بجٹ پیش ہوتا تھا تو جن نکلتا تھا لیکن اس بار تو ہاتھی نکلا ہے۔جن تو انسان کو چھوڑ دیتا ہے لیکن ہاتھی سب کھا جاتا ہے۔بزرگ شخص کا مزید کہنا تھا کہ جن تو دم کروانے سے بھی چلا جاتا ہے۔لیکن اب جو ہاتھی آ گیا ہے یہ اتنی آسانی سے جانے والا نہیں ہے۔

لیکن پھر بھی یہ عنقریب جانے والا ہے کوئی یہ نہ سوچے کہ یہ نہیں جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مزدور آدمی ہوں۔میرے 6 بچے ہیں جب کہ میں روزانہ 700روپے کماتا ہوں۔ان پیسوں میں پہلے تو میرا گزارا ہو جاتا تھا لیکن اب نہیں ہوتا۔ایک اور مزدور شخص کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بہت زیادہ مہنگائی ہو گئی ہے،500کماتے ہیں تو ہزار کی مہنگائی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور شخص جو کہ بطور الیکٹریشن کا کام کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بہت زیادہ مہنگائی ہو گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ کبھی مجھے کام ملتا ہے اور کبھی نہیں ملتا۔انہوں نے ہمارا جینا مشکل ہو کر دیا ہے۔
مذکورہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کا ووٹر تھا میں نے عمران خان کو اس لیے ووٹ دیا تھا کہ وہ ملک میں کوئی تبدیلی لائیں گے۔

لیکن میں اب اس حکومت سے اس لیے ناراض ہوں کہ مجھے کبھی کام ملتا ہے اور کبھی نہیں ملتا۔انہوں نے عمران خان کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری عمران خان سے گذارش ہے کہ وہ کرسی سے نیچے اتریں اور حکومت دوبارہ سے سابق حکمرانوں کے حوالے کریں۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہونے والی مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے جہاں ایک طرف عمران خان دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ کچھ عرصے میں حالات ٹھیک کر لیں گے وہیں عمران خان کے ووٹر سخت مایوس ہو چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اب تبدیلی کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات