ورلڈ سرائیکی کانگریس کے زیر اہتمام مخدوم شاہ محمود قریشی کی سالگرہ منائی گئی

پیر 24 جون 2019 12:26

ورلڈ سرائیکی کانگریس کے زیر اہتمام مخدوم شاہ محمود قریشی کی سالگرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ورلڈ سرائیکی کانگریس کے زیر اہتمام وزیر خارجہ اور درگاہ حضرت غوث بہاؤالدین ذکریا کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریب کا انعقاد اور ورلڈ سرائیکی کانگریس کے چیئرمین، ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر جمعیت علما و مشائخ لندن کے صدر علامہ کرامت علی قادری نے مخدوم شاہ محمود قریشی کی درازی عمرکیلئے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں ورلڈ سرائیکی کانگریس کے ممبران و اراکین اور شہریوں نے شرکت۔