Live Updates

مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ ،اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی

پیر 24 جون 2019 12:26

مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ ،اے پی سی میں شرکت کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطہ، 26 جون کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت ارسال کر دی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ایف کے حکام کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماوں کو اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف، مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، میر حاصل خان بزنجو اور محمود خان اچکزئی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، اس موقع پر ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔

واضح رہے کانفرنس کل بروز بدھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدکی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات