سوئس سٹار راجر فیڈرر نے ریکارڈ دسویں مرتبہ ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 24 جون 2019 13:00

سوئس سٹار راجر فیڈرر نے ریکارڈ دسویں مرتبہ ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سوئٹزرلینڈ کے بین الااقوامی شہرت یافتہ تینس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر ریکارڈ دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ یہ ان کے کیریئر کا 102 ٹائٹل تھا جو انہوں نے اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-2) اور 6-1 سے ہرا ریکارڈ دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ راجر فیڈرر نے میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے مزید کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا فائدہ انکو سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن میں ضرور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :