جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول کرے گی اسی پرعرب ممالک اتفاق کریںگے،عادل الجبیر

پیر 24 جون 2019 13:06

جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول کرے گی اسی پرعرب ممالک اتفاق کریںگے،عادل ..
الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول کرے گی اس پرعرب ممالک بھی اتفاق کریںگے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے معاشی مسائل کیحل کی کوششوں کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کیدیرینہ سیاسی حقوق کے حل کے لیے بھی موثر انداز میںکوشش کی جانی چاہیے تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کیدرمیان جاری تنازع کو حقیقی معنوںمیں ختم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ٹی وی چینل 24 کو دیئے گئے انٹرویو میں عادل الجبیر نے مشرق وسطی میں امن کے لیے امریکا کے اقتصادی منصوبے پر اپنا موقف بیان کیا۔انہوںنے کہا کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ یہاں میں یہ کہوںگا کہ فلسطینیوں کے سیاسی حقوق کا حل حد درجہ اہم اور ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور مستقبل کیحوالے سے فیصلہ کرنیکی مجاز ہے۔ جس تجویز سیفلسطینیوں کو اتفاق ہو عرب ممالک بھی اسے قبول کرلیں گے۔عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب سنہ 1967ئ کے عرب علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنائے جانے کے مطالبے کی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :