ایوان کی تذلیل نہ کریں، ڈپٹی سپیکر نے (ن) لیگ کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر ڈانٹ پلا دی

پیر 24 جون 2019 14:16

ایوان کی تذلیل نہ کریں، ڈپٹی سپیکر نے (ن) لیگ کی رکن قومی اسمبلی مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر ڈانٹ پلا دی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران مریم اورنگزیب نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بعض ایسے الفاظ استعمال کئے جن پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ آپ ایوان کی تذلیل نہ کریں پھر آپ کہتے ہیں کہ اس ایوان کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔ ایسے الفاظ استعمال ہی نہ کئے جائیں جن سے ماحول خراب ہو۔ ایوان میں تمام لوگ منتخب ہو کر آئے ہیں اس لئے سب کی عزت و احترام کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔