نچلے درجے کے سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات مکمل جبکہ 57 افراد محفوظ مقام پر منتقل ضلعی اور تحصیل کے افسران کو علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 جون 2019 13:33

نچلے درجے کے سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات مکمل جبکہ 57 افراد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) قائم مقام ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر نے ڈی سی کمپلیکس جہلم میں موجودہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع میں چوٹالہ، خورد، اور سعیلہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 57 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 30 گائے بھینسوں اور 140 دیگر گھریلو جانوروں کو ریسکیو کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اے سی جہلم، اے سی دینہ، اے سی سوہاوہ اور اے سی پنڈ دادنخان مختلف علاقوں میں جا کر دورے بھی کیے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضلع بھر میں الرٹ رہیں ، جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسکول اور مختلف مرکز صحت میں امدادی کیمپ بھی لگائے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے اجلاس میں بتایا ہے کہ ضلع بھر میں 21 ڈیرہ جات، 1800 ایکڑ زرعی اراضی پر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر محکموں نے مل کر کام کرتے ہوئے جانی نقصان ہونے سے بچایا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ پنڈ دادنخان، پیننوال، ہائی اسکول چوٹالہ خورد اور دیگر مختلف مقامات پر امدادی کیمپ لگائے گیے ہیں۔ اجلاس میں اے سی جہلم فیضان احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ثاقب صبور، نمائندہ ریسکیو 1122 اور دیگر افسران موجود تھے ۔بعد ازاں ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ خرم عمر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :