Live Updates

امیرِ قطر کا دورہ پاکستان رنگ لے آیا، قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا

قطر پاکستان کو قرض کی رقم بغیر شرائط پر فراہم کرے گا۔ قرض کی رقم کے استعمال پر کوئی روک ٹوک نہیں ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 13:35

امیرِ قطر کا دورہ پاکستان رنگ لے آیا، قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24جون2019ء) عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کی قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔قطر 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ اور سرمایہ کاری کے لیے دے گا۔3 ارب ڈالر سے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ قطر کے امیر امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور قطر کے مابین 3 ارب ڈالر قرض دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ قرض کے لیے طریقہ کار طے کرے گی۔قطر پاکستان کو قرض کی رقم بغیر شرائط پر فراہم کرے گا۔قرض کی رقم کے استعمال پر کوئی روک ٹوک نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی بجٹ پر استعمال ہو سکتی ہے۔واضح رہے امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی پاکستان کے دوروزہ دورے کی تکمیل پراتوار کو واپس روانہ ہوگئے۔

نورخان ائیربیس پروزیراعظم کے معان خصوصی سیدزولفقارعباس بخاری اوردیگر سینئیر سول اورفوجی اہلکاروں نے انہیں الوداع کہا۔روانگی سے قبل پاک فضائیہ کے حکام نے امیرقطرکو جے ایف 17 تھنڈر کے بات میں بریفنگ دی۔ امیرقطر نے ملٹی رول طیاروں میں اپنی گہری دلچسپی کااظہارکیا۔نے دورے کے دوران امیرقطرنے وزیراعظم عمران خان اورصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران امیر قطرکوپاکستان اورقطرکے درمیان دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات کے فروغ پرملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’نشان پاکستان‘‘ سے بھی نوازاگیا۔امیر قطرکے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مہمیز دینے کے طریقوں پرغورخوص ہوا، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اورتعاون کی دستاویزات پر دستخط بھی ہوگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات