Live Updates

عمران خان کا اپنے نام سے منسوب سچن ٹنڈولکر کی تصویر پر ردِعمل

جب وزیراعظم عمران خان کو نعیم الحق کا ٹویٹ دکھایا گیا تو انہوں نے کہا کہ "یہ تو سچن ٹںڈولکر ہے"، نعیم الحق نے بھارتی کرکٹر کی بچپن کی تصویر عمران خان کا بچپن سمجھ کر ٹویٹر پر شئیر کی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 13:42

عمران خان کا اپنے نام سے منسوب سچن ٹنڈولکر کی تصویر پر ردِعمل
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جون 2019ء) دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی تصویر عمران خان سمجھ کر شئیر کی تھی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق بھی بنایا گیا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جب میں نے نعیم الحق کا ٹویٹ دیکھا تو عمران خان سے پوچھا کہ خان صاحب کیا یہ تصویر آپ کی ہے؟۔

تو عمران خان نے جواب دیا کہ یہ سچن ٹنڈولکر کی تصویر ہے۔واضح رہے نعیم الحق نے مذکورہ تصویر ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان 1969.
معروف صحافی غریدہ فاروقی نعیم الحق کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئےکہا کہ یہ عمران خان نہیں بلکہ سچن ٹنڈولکر ہیں۔
جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی نعیم الحق کا خوب مذاق اڑایا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے متحرک کارکن فرحان ورک کا کہنا تھا کہ سر ایسی شاندار ٹویٹس کی وجہ سے ہی ہم آپ کو سر نعیم الحق دا لیجنڈ کہتے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قسم کھائی ہوئی ہے روزانہ ایک غلطی کرنی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ یہ تصویر 1988 میں لی گئی تھی جب سچن ٹنڈولکر 14 سال کے تھے۔اور تب وہ رانجی میچ کھیل رہے تھے۔
ایک صارف نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے 1984 میں گیارا سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کی۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ سچن ٹنڈولکر کی یہ تصویر رانجی میچ کی جس وہ سینچری سکور کرنے والے کم عمر کھلاڑی ٹھہرے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مختلف موقعوں پر غلطیاں کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی۔ابھی کچھ روز قبل ہی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کیٹ فلٹر بند کرنا بھول گئی۔جس کے بعد شوکت یوسف زئی کی پریس کانفرنس کے دوران ان کے چہرے پر کیٹ فلٹر بن گیا۔جس کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا اور عالمی میڈیا نے بھی اس پر خبر چلائی۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے کچھ روز قبل کیے گئے خطاب میں بھی کئی غلطیاں سامنے آئی تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات