Live Updates

سلانوالی شہر کو رول ما ڈل بنا نے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے، عامر سلطان چیمہ

پیر 24 جون 2019 14:16

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی چوہدر ی عامرسلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حلقہ ا ین ا ے 91کی تعمیروترقی اورسلانوالی شہرکو رول ماڈل بنا نے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائیںگے، حلقہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی بے لو ث خد مت ہما ر ی سیاسی بنیادہے سلانوالی شہرمیںسیر و تفریح کیلئے بہت جلد پا ر کس بھی تعمیر کیے جا ئیں گے، ہم نے ہمیشہ ہی حلقہ ا ین ای91کو خوبصورت بنا نے اور یہاں کے لو گوں کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدا ما ت کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کااظہارانہوںنے رانا حمید ذیشان علی عمران ا نو ر عدنا ن شہزاد اور نمبردار ملک زید اللہ سے با ت چیت کر تے ہو ئے انہوںنے کہا کہ ہمارا خا ند ا ن 40سال سے حلقہ عوا م کی خد مت کر ر ہا ہے، ہم نے اپنی ز ند گی حلقہ عوا م کیلئے مختص کی ہوئی پاکستان تحریک انصاف کی حکو مت عوا م سے کیے گئے تمام وعدوں کی پاسدار ی کر ے گی، وزیراعظم عمران خا ن کی قیا د ت میں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات