ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے قابل تحلیل پلاسٹک شاپنگ بیگ متعارف کرانے کے لیے سٹال لگا دیا

پیر 24 جون 2019 14:18

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے قابل تحلیل پلاسٹک شاپنگ بیگ متعارف کرانے کے لیے شہید چوک تیمرگرہ میں سٹال لگا دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شاہ جمعیل خان نے سٹال کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تمام تحصیلوں میں اسی طرح کے سٹالز لگائے جائیں گے، جہاں مناسب قیمت پر قابل تحلیل پلاسٹک بیگز دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ ریگولر پلاسٹک شاپنگ بیگزکی بجائے قابل تحلیل پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کو یقینی بنا کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :