ایشیاء اوریورپی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

پیر 24 جون 2019 14:32

ایشیاء اوریورپی سٹاک مارکیٹس میں تیزی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) یورپ کی مرکزی سٹاک مارکیٹس اور ایشیاء میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو تیزی رہی۔یورو سٹاکس 50 انڈکس 0.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ لندن کے ایف ٹی ایس ای فیوچرز انڈکس میں 0.1 فیصد اور جرمنی کے ڈی اے ایکس 40انڈکس میں معمولی اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایم ایس سی آئی انڈکس آف ایشیاء پسیفک ایکس جاپان میں 0.2فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کے نکی 225انڈکس میں0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری طرف ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں اِن لِسٹڈ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈکس اور ہینگ سینگ انڈکس فلیٹ رہا۔وال سٹریٹ نیو یارک سٹاک ایکسچینج انتہائی منافع لینے کے بعد معمولی مندی کے ساتھ بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :