ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں ڈالر مستحکم

پیر 24 جون 2019 14:32

ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں ڈالر مستحکم
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر پیر کو بھی مستحکم رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قریب المدت انٹرسٹ ریٹ میں کمی آنے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو فوریکس میں پیر کو ڈالر کی شرح تبادلہ 107.42 ین،جمعہ کے روز سے قدرے کم رہی۔آسڑیلین ڈالر کی شرح تبادلہ استحکام کے ساتھ 0.6958 (یو ایس) ڈالر رہی،دوسری کرنسیوں میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1383ڈالر اور برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ 1.2725ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :