ڈی ایس پیز کو اشتہاری ملزمان کی ہسٹری شیٹ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

پیر 24 جون 2019 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پنجاب پولیس کی جانب سے سب ڈویژنل پولیس افسران کو متعلقہ تھانوں کے اشتہاری ملزمان کی ہسٹری شیٹس کی تکمیل کی ذمہ داری سونپ د ی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آر پی او کی طرف سے فیصل آباد سمیت چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ تھانوں کی انسپکشن کے دوران ہسٹری شیٹس کی پڑتال یقینی بنائیں اور جہاں بھی اس اہم قانونی ضرورت کو نظر انداز کیا گیا ہو متعلقہ ایس ایچ او تفتیشی افسر کو اس کی تکمیل کا پابند بنایا جائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آر پی او نے ماتحت عملہ پر زور دیا ہے کہ ہر قسم کے مقدمات سے متعلقہ ریکارڈ کی تکمیل کو اہمیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسٹری شیٹس کی تکمیل کی صورت میں پولیس زیادہ سے زیادہ روپوش عناصر کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے گی۔