امریکا کو پاکستانی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 5.53 فیصد اضافہ

پیر 24 جون 2019 15:01

امریکا کو پاکستانی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 5.53 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) رواں مالی سال کے دوران امریکا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔پاکستانی برآمدات کے حوالے سے امریکا بدستورسرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء سے لیکر مئی 2019ء تک کے عرصہ میں امریکاکو برآمدات سے ملک کو 3.721 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.53 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکاکو برآمدات سے پاکستان کو 3.52 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مئی 2019ء میں امریکاکو پاکستانی برآمدات سے ملک کو354 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 4.16 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مئی میں امریکا کو برآمدات سے ملک کو 339.85 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :