اے پی سی قومی مفاد میں کی جارہی ہے، اس کی میزبانی مولانا فضل الرحمان کریں گے، امیر حیدر خان ہوتی

پیر 24 جون 2019 15:21

اے پی سی قومی مفاد میں کی جارہی ہے، اس کی میزبانی مولانا فضل الرحمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنا‘ رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن ایک موثر کردار ادا کرنا چاہتی ہے‘ اے پی سی قومی مفاد میں کی جارہی ہے‘ دو دن بعد مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی میزبانی کریں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس قومی مفاد میں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

26 جون کو آل پارٹی کانفرنس کی مولانا فضل الرحمان میزبانی کریں گے۔ موجودہ حالات میں اپوزیشن ایک موثر کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اپنی جگہ، ان کا اپنا نقطہ نظر اور اپوزیشن کا نقطہ نظر اپنا ہے۔ دونوں اطراف سے پارلیمانی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے چاہئیں۔ ایوان کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ماضی میں حکومت ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی ہے۔