سرگودھا اور گردونواح میں سوموارکے روز موسم خوشگوارہا

پیر 24 جون 2019 15:21

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں سوموارکے روز موسم انتہائی خوشگوار رہا‘ بارش نے گرمی کا زور کم کردیا۔

(جاری ہے)

دن کے وقت چلنے والی ٹھنڈی ہواء نے موسم کو انتہائی دلکش بنادیا‘ گزشتہ روز بھی ہونیوالی بارش اور چلنے والی ٹھنڈی ہواء نے موسم کی تلخی کو جہاں کم کیا ہے وہاں پر لوگوں کے چہروں پر خوشگوار تبدیلی بھی محسوس کی جارہی ہے گزشتہ کئی روز سے سرگودھا اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے گلی محلوں میں دوپہر کے وقت میں ہو کا عالم ہوتا تھا تاہم گزشتہ روز آنیوالی بارش اور آندھی سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا جبکہ دن کے اوقات میں دھوپ اور سورج کی آنکھ مچولی نے گرمی کو بہت حد تک کم کئے رکھا۔

متعلقہ عنوان :