جامعہ زرعیہ فیصل آباد کا 21جولائی کو منعقد ہونے والے دوسرے انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا،رجسٹریشن 15جولائی تک جاری رہے گی ،ترجمان جامعہ زرعیہ

پیر 24 جون 2019 15:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں پیر کے روز سی21جولائی کو منعقد ہونے والے دوسرے انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ رجسٹریشن 15جولائی تک جاری رہے گی اور ایسے طلبہ جو ایف ایس سی پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں شریک ہورہے ہوں یا انہوں نے حال ہی میں یہ امتحان پاس کر رکھا ہوانٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے اہل ہونگے نیز اُمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کے دوران ٹیسٹ کے مضامین کا انتخاب انٹرمیڈیٹ کے مضامین کے مطابق کریں تاکہ بعد میں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جامعہ زریعہ فیصل آباد کی ایڈمشن کمیٹی کے ترجمان نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایاکہ یونیورسٹی میں پہلے سے جاری انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ امسال بی ایس سی (آنرز) انوائرمنٹل سائنسز‘ بی ایس سی (آنرز) مائیکروبیالوجی‘ بی ایس سی اینیمل سائنسز‘ ڈیری سائنسز ‘ بی ایس سی فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی‘ بی بی اے‘ بی بی اے ایگری بزنس‘ بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ بی ایس بائیو انفارمیٹکس‘ بی ایس کمپیوٹر سائنس‘ بی ایس سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے علاوہ بی ایس کیمسٹری‘ بائیو کیمسٹری‘ باٹنی‘ فزکس اور زوآلوجی میں بھی داخلے شروع کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مرکزی کیمپس سمیت صوبے کے 12امتحانی مراکز میں یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں 15ہزار سے زائد اُمیدواروں نے حصہ لیا۔انہوںنے بتایاکہ یونیورسٹی کے مختلف ڈسپلنز میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار طلباء و طالبات کیلئے انٹری ٹیسٹ کادوسرا مرحلہ 21جولائی کو منعقد ہو گا۔انہوںنے کہا کہ 24جو ن سے 15جولائی تک آن لائن رجسٹریشن نہ کروانے والے طلبا ء و طالبات انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے اہل نہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :