سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز میں ریکارڈ مایوس کن

پیر 24 جون 2019 15:36

سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ریکارڈ مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جس میں سے ایک میں فتح حاصل کی اور چھ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کامیاب کپتان پاکستان کے وقار یونس رہے، جن کی کپتانی میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8میچز کھیلے اور تمام میچز میں کامیابی حاصل کی ۔وسیم اکرم کی قیادت میں پاکستان نے 12میچز کھیلے 9میں کامیابی حاصل کی اور تین میچز میں شکست ہوئی ۔