Live Updates

حکومت کو بجٹ منظوری کے لیے بھی جہانگیر ترین کی ضرورت پڑ گئی

اتحادی جماعت بی این پی کو منانے کا ٹاسک جہانگیر ترین کو مل گیا،جہانگیر ترین کی بی این پی مینگل سے مذاکرات پر پیش رفت پروزیراعظم عمران خان کو بریفنگ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 15:51

حکومت کو بجٹ منظوری کے لیے بھی جہانگیر ترین کی ضرورت پڑ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جون 2019ء) حکومت کو بجٹ منظوری کے لیے بھی جہانگیر ترین کی ضرورت پڑ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے لیے بجٹ منظور کروانے کے لیے بی این پی کو منانا ضروری ہو گیا ہے۔حکومت کے لیے بی این پہ کو منانا مشکل ہو گیا ہے۔اور اس مشکل سے نکالنے کے لیے جہانگیر ترین سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔آج وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات ہوئی۔

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جہانگیر ترین نے بی این پی مینگل سے مذاکرات پر پیش رفت پر بھی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی،تحریک انصاف نے آج بلوچستان کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ہمیشہ کی طرح جہانگیر ترین اس ٹاسک کو پورا کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

اس سے قبل بھی جہانگیر ترین نے آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں شامل کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کو مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کےلیے آزاد اُمیدواروں کی حمایت حاصل تھی جس کے لیے پارٹی چئیرمین عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین اور ان کے جیٹ طیارے نے اہم کردار ادا کیا۔ جہانگیر ترین اپنے جیٹ طیارے میں جاتے اور آزاد اُمیدواروں کو لے کر بنی گالہ پہنچ جاتے۔

جہانگیر ترین کے آزاد اُمیدواروں کے ساتھ اس سفر کی کئی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جبکہ جہانگیر ترین کے اس کام پر ان کا کافی مذاق بھی اُڑایا گیا اور سوشل میڈیا پر کئی ''میمز'' بھی بنیں۔تاہم جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے لیے بہترین خدمات سر انجام دیں۔جہانگیر ترین نے نا صرف تحریک انصاف پر پیسہ خرچ کیا تھا بلکہ انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات