پہلے بجٹ میں اربوں روپے ترقیاتی فنڈز منظور کرا لئے، مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ

پیر 24 جون 2019 17:06

پہلے بجٹ میں اربوں روپے ترقیاتی فنڈز منظور کرا لئے، مخالفین بوکھلاہٹ ..
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہرنائی و زیارت کے عوام کو مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ورغلاکر ووٹ لینے کے بعد حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے زاتی کاروبار بڑھانے کو ترجیحی دے رہے تھے گرید اسٹیشن ہرنائی کی آپ گریڈشین کیلئے صوبائی کابینہ سے 35 کروڑروپے منظور کرائے ہے ہیںجوکہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس کے ریکارڈ پر موجود ہے ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے بلوچستان عوامی پارٹی ضلع ہرنائی ضلعی رہنماء عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ کی قیادت میں بی اے پی کے ضلعی عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ یہ میرا پہلا بجٹ ہے جس میں حلقہ انتخاب کے تمام علاقوں میں برابری کے بنیادی پر اور عوام کے اجتماعی مسائل پر مشتمل ترقیاتی منصوبے صوبائی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ حالیہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے اور موجودہ عوام دوست بجٹ سے سابق ایم ، پی، اے ، عبدالرحیم زیارتوال بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں اور اخلاقیات سے گیری ہوئی بیانات دے رہے ہیں جس سے ان کی اخلاقی پرورش اور سیاسی عقل کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی 2019-020 ء سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہرنائی گریڈاسٹیشن کی آپ گریڈیشن کیلئے 35 کروڑ روپے کی صوبائی کابینہ کے اجلاس اور بجٹ میں کس نے شامل کیا گیا ہے اور ہرنائی گریڈ اسٹیشن کے آپ گریڈ اسٹیشن کیلئے رقم منظورکرائی انہوں نے مزید کہاکہ سابق ایم ، پی، اے ہرنائی نے اپنے دور اقتدار میں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے لئے دبئی اور کراچی میں جدائیدادیں بنانے میںمصروف عمل رہے انہوں نے کہاکہ سابق ایم پی اے کے دور میں انکے اپنے ہی محکمہ ہزاروں اسامیاں خالی تھے لیکن انہوں نے اسامیوں پر اپنے حلقے کے عوام کو بھرتی نہیں کیا اور نہ ہی اپنے حلقے کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیا ہے اور نہ ہرنائی کے مسائل معلوم کرنے کی آخر وقت تک زحمت کی انہوں نے کہاکہ جب ہم نے اپنے حلقہ انتخاب ہرنائی زیارت کیلئے بجٹ میں 5 ارب روپے کے اسکیمات شامل کئے تو آج سابق ایم پی اے کو ہوش آیا اور وہ ہمارے اسکیمات کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب عوام باشعور ہوچکے انکے بکاوے نہیں آنے والے نہیں ہے نہ انکے جھوٹے اخباری بیانات پر یقین کرتے ہے اور ان کی اصلیت حلقے کے عوام پر عیاں ہوچکی ہے اور اب یہ ہمارے پہلے بجٹ میں حلقے کے عوام کیلئے پانچ ارب روپے کی سکمیات کیلئے منظوری کو دیکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے کیونکہ اب ان کا حلقہ سیاسی جنازہ نکل چکا ہے اور یہ عوام نے مسترد کردیا ہے حلقے کے عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہم حلقے کے عوام کے ساتھ ہے ان شاء اللہ پانچ سال میں ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی کا شمار ملک ماڈل اضلاع میں ہوگا انہوں نے کہاکہ یہ سیاسی مداریوں کو ہرنائی و زیارت کے عوام نے 2018 ء کے الیکشن میں جس طرح شکست دے دوچار کرکے اور مجھ پر اعتماد کرکے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کراکر ہم پر جو اعتماد کیا ہے اپنے حلقے کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گے اپنے عوام کے اعتماد پر پورا پورا اترنے کی بھرپوربھرپور کوشش کرونگا ۔