Live Updates

4 ہزار کے موبائل پر 52ہزار سے زائد کا ٹیکس

یہ کون سی تبدیلی ہے اور یہ کون سا نیا پاکستان ہے؟ ماہانہ 6 ہزار کمانے والا نوجوان تھوڑی سی مالیت کے موبائل پر ہزاروں روپے ٹیکس نوٹس موصول ہونے کے بعد حکومت پر برس پڑا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 17:28

4 ہزار کے موبائل پر 52ہزار سے زائد کا ٹیکس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2019ء) : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے 4 ہزار روپے کا موبائل فون لیا جس پر مجھے 52 ہزار روہے سے زائد کا ٹیکس پڑ گیا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا جائے کہ میں غریب آدمی 50 ہزار روپیہ کہاں سے لاؤں جب کہ میرا موبائل صرف 4 ہزار کا ہے۔میں تو پورے ماہ میں 6 ہزار روپیہ کماتا ہوں۔

میرے گھر میں سے 8ووٹ عمران خان کو گئے۔اس لیے اب مجھے عمران خان بتائیں کہ میں یہ پیسے کہاں سے لاؤں۔عمران خان زرا ٹھیلے پر آکر کھڑا ہو اور دھوپ میں کمائے پھر اندازہ ہو گا۔یہ کون سی تبدیلی ہے اور یہ کون سا نیا پاکستان ہے؟۔نوجوان کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر ہے کہ میں اپنا موبائل فون پھینک دوں۔
واضح رہے بیرون ممالک سے لائے جانے والے یا منگوائے جانے والےموبائل فونز پر کل 7 طرح کے ٹیکس عائد کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بیرون ممالک سے لائے یا منگوائے جانے والے موبائل فونز پر کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ایڈیشنل سیلز ٹیکس، آئی ٹی ڈیوٹی، موبائل لیوی اور صوبائی ٹیکس نامی ٹیکسز عائد کیے جائیں گے۔ سیلز ٹیکس کی شرح 15 سو روپے، کسٹم ڈیوٹی 250 روپے، سیلز ٹیکس موبائل فون کی قیمت کا 3 فیصد، آئی ٹی ٹیکس 9 فیصد جبکہ پنجاب میں 0.9 فیصد صوبائی ٹیکس عائد ہوگا۔

ٹیکس کا نفاذ 50 ڈالرز یعنی 7 ہزار روپے یا اس سے زائد مالیت کے موبائل فونز پر ہوگا۔ کم سے کم ٹیکس 50 ڈالرز والے موبائل فون پر عائد ہوگا جو 4641 روپے بنتا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس 15 سو ڈالرز والے موبائل فونز پر عائد ہوگا جو کہ 83 ہزار 420 روپے بنتا ہے۔جب کہ ایک اور میڈیا پر بتایا گیا تھا کہ ایف بی آر کے مطابق درآمد شدہ موبائل پر مشترکہ ٹیکس لاگو ہو گا۔ 10ہزار روپے سے قیمتی موبائل فون پر 400 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔28 ہزار قیمت کے موبائل فون پر 4 ہزار ٹیکس لاگو ہو گا جب کہ 60،000 تک کے فون پر ٹیکس کی رقم 6،000 روپے ہوگی.ایف بی آر کے مطابق مخلتف قیمت کے درآمدہ شدہ موبائل فونز پر ٹیکس بھی مخلتف ہو گا جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات