پی آئی ٹی بی کے منصوبے پلان نائن کے تحت ''وز کڈز سمر کیمپ'' کا آغاز ہو گیا

پیر 24 جون 2019 17:31

پی آئی ٹی بی کے منصوبے پلان نائن کے تحت ''وز کڈز سمر کیمپ'' کا آغاز ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبے پلان نائن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اشتراک سے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں طلبا کو آئی ٹی‘ کمپیوٹر پروگرامنگ اور اینٹرپرینورشپ کے بنیادی علوم اور مراحل سے روشناس کرانے کیلئے ”وزکڈزسمر کیمپ“ کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)



جس میں مختلف سکولوں کے 8سے 18سال کے طلبا و طالبات کو روبوٹکس‘گرافک ڈیزائننگ‘موبائل ایپ اور ویب ڈویلپمنٹ اور دیگر تکنیکی شعبوں میں تین ہفتے کی تربیت دی جائے گی۔



کیمپ میں غیر ملکی ٹیکنالوجی ماہرین خصوصی لیکچرز بھی دیں گے اور جدید مشینری اور کمپیوٹر استعمال کر کے طلبا و طالبات مختلف پراجیکٹس بنانے کے قابل ہو سکیں گے جس سے انہیں ٹیکنالوجی کے رجحانات کو سمجھنے اور مستقبل میں کیریئر کے انتخاب میں خاطرخواہ فائدہ اور اعتماد حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :