Live Updates

”میرے میچ دیکھنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا“ میچ دیکھنے آنے کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کا جواب

جنوبی افریقہ کے حکام نے وزیراعظم عمران خان کو میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے خرچ بچانے کے لیے معذرت کر لی، مراد سعید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 24 جون 2019 18:36

”میرے میچ دیکھنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا“ میچ دیکھنے آنے کی دعوت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24جون2019ء) وزیرمواصلات مراد سعید نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خرچ بچانے کے لیے پاکستان اور افریقہ کے مابین ہونے والا میچ دیکھنے جانے سے معذرت کر لی تھی۔ مراد سعید قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو پیچ دیکھنے کے لیے آنے کی دعوت دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ ”میرے میچ دیکھنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا“۔

مراد سعید نے بتایا کہ وزیراعظم بچت سکیم پر کام کر رہے ہیں اور وہ اپنے گھر کا خرچ بھی جیب سے کرتے ہیں۔ مراد سعید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھرکو جانے والی سڑک اپنے خرچ سے بنوائی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران اپنے علاج کے لیے خصوصی جہازوں پر ملک سے باہر جاتے تھے، نواز شریف نے ساڑھے 3لاکھ ڈالرز اپنے علاج پر خرچ کر دیے اور ان حکمرانوں نے قرضے لینے کے لیے پورا ملک گروی رکھ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے میچ دیکھنے جانے سے اس لیے معذرت کی تاکہ پیسہ بچایا جا سکے اور ملائیشیا بچوں کو لانے کے لیے جہاز بھیجا اپنے علاج کے لیے نہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے صرف خرچ بچانے کے لیے اپنے گھر مین رہنے کا انتخاب کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کا ایک دورہ نواز شریف کے 6دوروں سے زیادہ مہنگا تھا اور جہاز انکا انتظار کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے نواز شریف کے بیرونِ ملک دوروں پر 110کروڑ روپے خرچ آئے لیکن عمران خاان جہاں بھی گئے انہوں نے غریبوں کا سوچا اور ان کے لیے کام کیا۔

وزیرمواصلات نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جب خان آیاتو اس نے کہا کہ میرے غریبوں کا خیال کرو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محلات میں رہنے والوں کے لیے بجلی مہنگی کی، جو اے سی میں رہتا ہے وہ زیادہ بل دے گا غریب نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ملک میں وہ لیڈر جو نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے اور جو کھا چکے ہیں ان سے نکلواتا بھی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ جب عمران خان آئے تو ڑمپ نے دومور کا مطالبہ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے نعرہ لگایا کہ خان آیا تھا نہیں بلکہ خان آیا ہے اور خان رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات