مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنمائوں کا اجلاس

پیر 24 جون 2019 18:46

مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنمائوں کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈا کو حتمی شکل دینے کیلئے پیر کو جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر احسن اقبال اور نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، سینیٹر میر کبیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 26 جون کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈا کو حتمی شکل دینے پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔