مرئی کرکٹ ٹورنامنٹ میرے بادشاہ ٹیم نے جیت لیا

پیر 24 جون 2019 18:55

مرئی کرکٹ ٹورنامنٹ میرے بادشاہ ٹیم نے جیت لیا
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) محکمہ سپورٹس خیبرپختونخوا کوہاٹ کے زیر اہتمام مقامی ضلعی اورتحصیل حکومتوں کے تعاون سے منعقدہ مرئی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل کونسلر شاہ رضاتھے جبکہ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندرشاہ، عمائدین علاقہ اورشائقین کرکٹ کی کثیر تعدادبھی موجودتھی۔

مہمان خصوصی نے فاتح ٹیموں کو ونر اور رنر اپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں کل12ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میرے بادشاہ اورکچکینہ قلندر کے مابین کھیلا گیا جسے اولذکر نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ سپورٹس کوہاٹ ریجنل اور ڈسٹرکٹ لیول کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کے تعاون سے یونین اور ویلج کونسلز کی سطح پربھی مختلف کھیلوں کا انعقاد کررہی ہے تاکہ بہترین ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت مند ذہن کیلئے کھیلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد وقت کا تقاضا ہے یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتیں کھیلوں کی ترویج وترقی پربھی توجہ دے رہی ہیں اورآج کا ٹورنامنٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔شائقین کرکٹ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت خیبر پختونخوا اورمقامی حکومتوں کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :