چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کی تین کمیٹیوں کو تفویض کئے گئے امور پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید 60 دن کا وقت دے دیا

پیر 24 جون 2019 19:01

چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کی تین کمیٹیوں کو تفویض کئے گئے امور پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی نے سینیٹ کی تین کمیٹیوں کو تفویض کئے گئے امور پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید 60 دن کا وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین سینیٹر شمیم آفریدی، قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کے چیئرمین آغا شاہزیب درانی اور داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اے رحمان ملک کی طرف سے تین مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی جس کی چیئرمین نے منظوری دے دی۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر اے رحمان ملک نے بتایا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے احاطہ میں فائرنگ رینج کی تعمیر سے متعلق معاملہ پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے کیونکہ کمیٹی کو سی ڈی اے کی طرف سے رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی سفارت خانہ میں کوئی فائرنگ رینج نہیں بن رہی، نہ ہی قانون کے مطابق بن سکتی ہے۔